امریکہ نے سوڈان کی امداد بند کر دی

مارشل لاء کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لئے ہم نے، سوڈان کے لئے منظور کی گئی 700 ملین ڈالر کی، امداد کو التوا میں ڈال دیا ہے: نیڈ پرائس

1725079
امریکہ نے سوڈان کی امداد بند کر دی

امریکہ نے سوڈان میں مارشل لاء کے خلاف ردعمل کے طور پر ملک کے لئے متوقع 700 ملین ڈالر امداد کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے سوڈان میں مارشل لاء کے خلاف واشنگٹن کے موقف کا جائزہ لیا، مارشل لاء کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا اور فی الفور سول انتظامیہ کی زیر قیادت عبوری حکومت کی طرف واپسی کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم معاملے پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔ مارشل لاء کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لئے ہم نے، سوڈان کے لئے منظور کی گئی 700 ملین ڈالر کی، امداد کو التوا میں ڈال دیا ہے۔ ملک میں سول انتظامیہ کی فوری بحالی کی ضرورت ہے۔

نیڈ نے کہا ہے کہ ہم مارشل لاء میں شامل افراد کو اس عمل کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

واضح رہے کہ سوڈان میں کل صبح کے وقت وزیر اعظم عبداللہ حمدوک اور کثیر تعداد میں سیاست دانوں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

ملک کے متعدد مقامات پر بجلی اور انٹر نیٹ لائنیں منقطع ہو گئیں اور فوج نے دارالحکومت خرطوم میں ریڈیو اور ٹیلی ویژن مرکز میں گھُس کر کثیر تعداد میں ملازمین کو حراست میں لینے کا اعلان کیا تھا۔

مارشل لاء کے اقدام کے بعد حکومت کے سول وِنگ اور کثیر تعداد میں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے عوام سے گھروں سے نکلنے کی اپیل کی گئی۔ اپیل کے جواب میں دارالحکومت خرطوم کے مختلف علاقوں میں ہزاروں سوڈانی جمع ہوئے اور فوجی مداخلت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ 

 



متعللقہ خبریں