امریکہ:مسجد پر حملہ،عوام میں خوف ہراس

بتایا گیا ہے کہ ڈیٹروئیٹ سے متصل راچیسٹر ہلز میں واقع اس مسجد میں نماز مغرب کے بعد  اس وقت حملہ کیا گیا  جب اس بچے کھیل رہے تھے

1718970
امریکہ:مسجد پر حملہ،عوام میں خوف ہراس

امریکی ریاست میشی گن میں ایک مسجد پر حملے سے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ ڈیٹروئیٹ سے متصل راچیسٹر ہلز میں واقع اس مسجد میں نماز مغرب کے بعد  اس وقت حملہ کیا گیا  جب اس بچے کھیل رہے تھے ۔

  معلوم ہوا ہے کہ ایک نا معلوم شخص نے  کسی آلے کی مدد سے مسجد کے دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔

مسجد انتظامیہ کے اہلکار  محمد احمد  نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ  یہ ایک  خوفناک واقعہ ہے کیونکہ حملے کے وقت خواتین اور بچے مسجد میں تھے،ہم اپنے محلے میں خود کو محفوظ سمجھتے ہیں مگر اس واقعے سے بالخصوص بچوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ مسجد میں آنے سے ڈرتے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں