کینیڈا میں مسلمان شخص کی تحقیر کرنے پر 18 ماہ کی سزائے قید

کیلگری شہر میں بلدیہ میئر امیدوار جانسٹن  کو  محمد فقیح کے برخلاف سال 2017 میں  نفرت آمیز بیانات  کی پاداش میں 2019 میں اڑھائی ملین کینیڈین ڈالر کا جرمانہ  کیا گیا تھا

1714752
کینیڈا میں مسلمان شخص کی تحقیر  کرنے پر 18 ماہ کی سزائے قید

کینیڈا میں  ایک مسلمان کاروباری شخصیت  کو ’’دہشت گرد‘‘ سے تعبیر کرنے والے ایک سیاستدان کو 18 ماہ کی سزائے قید صادر کر دی گئی۔

کینیڈا میں حلال  ریستورانوں کی چین  کے مالک محمد فقیح  کو اپنی ویب سائٹ اور سماجی رابطوں کے پیجز پر ہدف بنانے والے سیاستدان کیوِن جانسٹن کو 18 ماہ    قید کی سزا دی گئی ہے۔

کیلگری شہر میں بلدیہ میئر امیدوار جانسٹن  کو  محمد فقیح کے برخلاف سال 2017 میں  نفرت آمیز بیانات  کی پاداش میں 2019 میں اڑھائی ملین کینیڈین ڈالر کا جرمانہ  کیا گیا تھا۔

جرمانے کی سزا کو قطعی فیصلے  سے منسلک کرنے والی عدالت نے اپنی پیشی میں جانسٹن کے دوبارہ محمد فقیح  اور دین اسلام کے خلاف نفرت پر مبنی بیانات نہ دے سکنے کو  بھی اپنے فیصلے میں جگہ دی تھی۔

کینیڈین  سیاستدان کی جانب  سے  نفرت آمیز بیانات کو جاری رکھنے پر اونٹاریو ہائی کورٹ  کے جج فریڈ میئرز  نے کیون جانسٹن کے بارے میں دوبارہ سے فیصلہ صادر کیا ہے۔

فقیح کے بارے میں  ’’دہشت گرد‘‘ اور بچوں کے قاتل جیسے  نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر  جج نے ملزم کے  اس سے قبل کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے   کے جواز میں اب کی بار 18 ماہ کی سزائے قید صادر کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں