امریکہ کا عراق و شامی سرحد پر آپریشن،متعدد ٹھکانے تباہ

ترجمان پینٹاگون  جان کربی کا کہنا ہےکہ  عراق اور شام میں تعینات امریکی فوجیوں پر ایران کی پشت پناہی میں سرگرم ملیشیا کی جانب سے ڈرون حملوں کے جواب میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا

1665810
امریکہ کا عراق و شامی سرحد پر آپریشن،متعدد ٹھکانے تباہ

امریکہ کی جانب سے عراق اور شام کی سرحد پر فضائی حملے کیےگئے ہیں۔

پینٹاگون کے مطابق عراق اور شام میں ایران کی حمایت یافتہ ملیثیا کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

 ایران کی پشت پناہی میں سرگرم ملیشیا کے ٹھکانوں سے عراق میں امریکی فوجیوں اور اڈوں پر ڈرون حملے کیے جارہے تھے۔

 امریکی صدر جوبائیڈن کے حکم پر ایران کی حمایت یافتہ ملیثیا کے تین ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ تنظیم کے آپریشنل اور ہتھیاروں کو ذخیرہ کرنے والے ٹھکانوں کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون  جان کربی کا کہنا ہےکہ  عراق اور شام میں تعینات امریکی فوجیوں پر ایران کی پشت پناہی میں سرگرم ملیشیا کی جانب سے ڈرون حملوں کے جواب میں ان ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ۔

باور رہے کہ  صدر بائیڈن پہلے ہی واضح  کرچکے ہیں کہ وہ عراق میں تعینات امریکی اہلکاروں کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔

جو بائیڈن کی جانب سے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کی جانب سے عراق میں ایران کی حمایت یافتہ ملیشیا کے خلاف یہ دوسرا حملہ ہے۔

حالیہ مہینوں میں عراق میں تعیانت امریکی افواج  کو متعدد بار ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا ہے،امریکہ ایران کو ان حملوں کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے تاہم ایران ان حملوں سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرچکا ہے۔

 یاد رہے کہ عراق میں داعش اور دیگر مسلح تنظیموں کے خلاف لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد میں تقریبا 2500 امریکی فوجی بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں