صدرِ ونیزویلا، ہم امریکہ کے ساتھ تناؤ میں گراوٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں

اب معاہدہ قائم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وینزویلا مواقع کی سرزمین میں تبدیل ہوجائے گا

1661166
صدرِ ونیزویلا، ہم امریکہ کے ساتھ تناؤ میں گراوٹ لانے کی کوششوں میں مصروف ہیں

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ وہ امریکہ کے ساتھ تناؤ کو کم کرنا چاہتے ہیں، جو حالیہ برسوں میں کافی حد تک بڑھ چکا ہے۔

بلوم برگ سے بات کرتے ہوئے مادورو نے کہا کہ ان کی حکومت باہمی احترام اور مفاہمت کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تناؤ کو کم کرنے کے لئے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا  امریکہ وینزویلا کے خلاف برسوں سے جاری اپنی پابندیوں کی پالیسی میں ڈھیل دے گا، "اب معاہدہ قائم کرنے کا وقت آگیا ہے۔ وینزویلا مواقع کی سرزمین میں تبدیل ہوجائے گا۔ میں امریکی سرمایہ کاروں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ہمارے ملک میں سرمایہ کاری سے پیچھے نہ رہیں ، میں امید کرتا ہوں  کہ ہم، امریکہ اور وینزویلا کے مابین تعلقات کو معمول پر لانے کے لئے کوئی راہ تلاش کر سکتے ہیں۔

مادورو نے  یاد دہانی کرائی کہ  حکومت کی حیثیت سے وہ اپوزیشن کے ساتھ وسیع پیمانے کے  مذاکرات کر رہے ہیں، مادورو نے ملک میں "میگا الیکشن" کی تجویز پیش کی، جس میں قومی ، علاقائی اور بلدیاتی سطح پر انتخابات شامل ہوں گے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ متعدد تنظیموں کے ساتھ ساتھ یوروپی یونین، افریقی یونین اور انتخابی ماہرین کو مذکورہ انتخابات میں مدعو کریں گے ، "مجھے لگتا ہے کہ ان میگا انتخابات کے لئے جلد ہی خوشخبری سامنے آئے گی۔



متعللقہ خبریں