ترکی ہمارا اسٹریٹجک اتحادی ہے: زالکالیانی

ترکی ہمارا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور ہر بین الاقوامی پلیٹ فورم پر جارجیا کی زمینی سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے: وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی

1652523
ترکی ہمارا اسٹریٹجک اتحادی ہے: زالکالیانی

جارجیا کے وزیر خارجہ ڈیوڈ زالکالیانی نے کہا ہے کہ ترکی نے زمینی سالمیت، خود مختاری  ، نیٹو اور یورپی یونین کے ساتھ اتحاد کے معاملات میں ہمیشہ جارجیا کی حمایت کی ہے ۔

زالکالیانی نے جارجیا کے ٹیلی ویژن چینل ایمیدی کے لئے جاری کردہ بیان میں جارجیا کے وزیر اعظم ایراکلی گریباشویلی کے یکم جون کےسرکاری  دورہ ترکی کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے انقرہ میں گریباشویلی کے ساتھ مذاکرات کئے اور گریباشویلی اور ان کے وفد کا شاندار مہمان نوازی کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔

زالکالیانی نے کہا ہے کہ جارجیا ترکی کا قابل اعتماد  ساجھے دار ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان اور گریباشویلی نےدونوں ملکوں کے درمیان تجارتی حجم کو ڈیڑھ بلین ڈالر سے 3 بلین ڈالر تک لانے کے لئے ضروری احکامات جاری کئے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ترکی ہمارا اسٹریٹجک اتحادی ہے اور ہر بین الاقوامی پلیٹ فورم پر جارجیا کی زمینی سالمیت اور خود مختاری کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔

زالکالیانی نے کہا ہے کہ ترکی۔جارجیا۔آذربائیجان  نے باکو۔تبلیس۔کارس ریلوے لائن منصوبےکی۔جارجیا۔سالمیت اور ماد  ساجکی زمینی سالمیت اور  کی طرح متعدد بین الاقوامی رسل و رسائل اور توانائی منصوبوں کو عملی جامہ پہنایا ہے۔اس نوعیت کے بین الاقوامی منصوبے علاقے کی سالمیت کے حوالے سے نہایت درجے اہمیت کے حامل ہیں۔

زالکالیانی نے کہا ہے کہ گریباشویلی کے دورہ انقرہ کے دوران منعقدہ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ"ترکی جارجیا کو علاقائی تعاون کی کنجی کی حیثیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ صدر ایردوان نے جارجیا کے علاقائی و بین الاقوامی کردار کا درست ترین شکل میں جائزہ لیا ہے۔



متعللقہ خبریں