طرفین تحمل سے کام لیں : امریکہ

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں

1638298
طرفین تحمل سے کام لیں : امریکہ

امریکہ نے کہا ہے کہ فلسطین میں عام شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ بند ہوناچاہیے۔ 

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ دونوں فریقین صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی کو ٹیلی فون کیا اور بحران پر گفتگو کی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا اس بابت کہنا تھا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک مرتبہ پھر امن و سلامتی کا پیغام دیا۔

دوسری جانب ٹی آر ٹی  ورلد کے نمائندے یونس پاک سوئے نے جب امور خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس سے اس بارے میں امریکی موقف  پوچھا تو ترجمان نے صف اتنا کہا کہ  میں نے وہ تصاویر دیکھی ہیں جن کو دیکھ کر افسوس نہ کرنا مشکل کام ہے  اسی لیے ہم نے فریقین کے درمیان  کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی فضائی بمباری کے نتیجے میں اب تک 35 افراد شہید اور 220 زخمی ہو چکے ہیں۔ شہدا میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں