میکسیکو: میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھ گئی، 15 افراد ہلاک، 70 زخمی

میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے

1633482
میکسیکو: میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھ گئی، 15 افراد ہلاک، 70 زخمی

میکسیکو میں میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ بیٹھنے کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔

ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ دارالحکومت میکسیکو میں تعمیر و مرمت کے دوران میٹرو ٹرین کی بالائی گزر گاہ کا ایک حصہ  اپنے اوپر موجود  بوگیوں سمیت بیٹھ گیا ہے۔

حکام نے کہا ہے کہ بوگیاں نیچے سے گزرتی  گاڑیوں کے اوپر گری ہیں۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 70 زخمی ہو گئے ہیں۔میٹرو ٹرین کی بالائی گزرگاہ نیچے موجود سڑک سے تقریباً 5 میٹر بلند تھی۔

اطلاع کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے۔



متعللقہ خبریں