مالی:ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے چارملازمین اغوا کر لیئے گئے

مقامی پریس کے مطابق، ملک کے وسطی علاقے موپتی  میں واقع ایک طبی مرکز میں کام کرنے والے8 افراد کو  بعض نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا بعد ازاں چار کو رہا کر دیا گیا

1590416
مالی:ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز کے چارملازمین اغوا کر لیئے گئے

 مالی میں ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز  تنظیم  سے وابستہ چار ملازمین اغوا کر لیئے گئے۔

 مقامی پریس کے مطابق، ملک کے وسطی علاقے موپتی  میں واقع ایک طبی مرکز میں کام کرنے والے8 افراد کو  بعض نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا۔

 بعد ازاں ان افراد میں شامل چار خواتین کو رہا  کر دیا گیا جبکہ باقی چار مردوں کے بارے میں فی الوقت کوئی اطلاع نہیں ہے۔

 واضح رہے کہ  موپتی کا علاقہ سن 2012 سے متواتر دہشتگرد تنظیموں کا نشانہ  رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں