ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہنگامہ آرائی،67 قیدی ہلاک

بتایا گیا ہے کہ قیدیوں کے لیڈر کی نامزدگی کے خلاف گزشتہ روز  تین مختلف قید خانوں میں بیک وقت بغاوت شروع ہو گئی۔

1589642
ایکواڈور کی 3 جیلوں میں ہنگامہ آرائی،67 قیدی ہلاک

 لاطینی امریکی ملک ایکواڈور کی ایک جیل میں ہنگامی آرائی کے دوران 67 قیدی ہلاک ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ  قیدیوں کے لیڈر کی نامزدگی کے خلاف گزشتہ روز  تین مختلف قید خانوں میں بیک وقت بغاوت شروع ہو گئی۔

 حکا کا کہنا ہے کہ  گواقیل،سینوسا اور لاتاجنگا نامی جیلوں میں ہوئی ہنگامی آرائی کے نتیجے میں 67 قیدی ہلاک ہو چکے ہیں۔

 سوشل میڈیا پر اس بغاوت کے چند مناظر بھی جاری کیے گئے ہیں جن میں بعض قیدیوں کے سر قلم کرتےہوئے دکھایا گیا ہے۔

 صدر لینین مورینو نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ حفاظتی حکام نے متعلقہ قید خانوں میں حفاظتی اقدامات سکت کر دیئے ہیں اور صورت حال کو قابو میں کیا جا رہا ہے۔

 



متعللقہ خبریں