سوڈان کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل میں ترک ثالثی کا خیر مقدم ہوگا: ایتھیوپیا

ایتھیوپئین امور خارجہ کے ترجمان دینہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کا  ملک سوڈان کے ساتھ  موجودہ سرحدی تنازعے کو سفارتی کوششوں سے حل کرلےگا البتہ ترکی نے اس سلسلے میں ثالثی کی پیشکش کی تو اس کا خیر مقدم ہوگا

1585143
سوڈان کے ساتھ سرحدی تنازعے کے حل میں ترک ثالثی کا خیر مقدم ہوگا: ایتھیوپیا

ایتھیوپیا نے سوڈان کے ساتھ موجود سرحدی تنازعے کے حل میں ترکی کی ثالثی کی پیشکش کا خیر مقدم کیا ہے۔

 دورہ ترکی کے دوران ایتھیوپئین امور خارجہ  کے ترجمان دینہ مفتی نے کہا ہے کہ ان کا  ملک سوڈان کے ساتھ  موجودہ فاشکہ کے سرحدی تنازعے کو سفارتی کوششوں سے حل کرلےگا۔

ترجمان نے کہا کہ جنگ  مسئلے کا حل نہیں اور اگر ترکی نے اس سلسلے میں ثالثی کی پیشکش کی تو اس کا خیر مقدم کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ ترکی اور ایتھیوپیا نے پندرہ فروری کو باہمی تعلقات کی 125 ویں سالگرہ منائی تھی جبکہ وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے ایتھیوپیئن ہم منصب ڈیمیکے مکونان کے ہمراہ انقرہ میں سفارت خانے کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیا تھا۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں