یوکرین: روس کی کوششیں غلط اور مضحکہ خیز ہیں

ماسکو میں، دہشت گردانہ حملے کا تعلق یوکرین سے جوڑنے کی کوشش ایک غلط اور مضحکہ خیز حرکت ہے: وزیر خارجہ دمترو کولیبا

2121313
یوکرین: روس کی کوششیں غلط اور مضحکہ خیز ہیں

یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کولیبا نے، روس کے دارالحکومت ماسکو میں دہشت گردانہ  حملے میں ملّوث افراد کا تعلق یوکرین سے جوڑنے کی کوشش کو "غلط اور مضحکہ خیز "قرار دیا ہے۔

دمترو کولیبا نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں منعقدہ آن لائن اجلاس میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیئے ہیں۔

روسی حکام کے، ماسکو میں، دہشت گردانہ حملے کا تعلق یوکرین سے جوڑنے سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ "یہ کوشش ایک غلط اور مضحکہ خیز حرکت ہے "۔

کولیبا نے دعوی کیا ہے کہ "یوکرین کو بُرا ثابت کرنے کے لئے روس سے جو بن پڑ رہا ہے کر رہا ہے"۔

واضح رہے کہ ماسکو میں 22 مارچ کی شام ایک کانسرٹ ہال پر دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 140 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں