یوکرین کے روس کے مختلف علاقوں پر ڈراون حملے

"بجلی  کی تنصیبات کے اطراف  میں شہری ڈھانچے پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں، سمولینسک اور یارتسیفسکی اضلاع میں آگ بھڑک اٹھی۔"

2131667
یوکرین کے روس کے مختلف علاقوں پر ڈراون حملے

روسی فیڈریشن کے Voronezh، Smolensk اور Lipetsk علاقوں کے منتظمین نے "یوکرین کے ڈرونز کو مار گرانے، انخلاء اور آگ لگنے "  کی اطلاع دی ہے۔

سمولینسک ریجن کے گورنر واسیلی انوہین نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر اعلان کیا  ہے کہ  ان کے علاقے پر یوکرین  نے ڈراونز سے حملہ کیا ہے۔ "بجلی  کی تنصیبات کے اطراف  میں شہری ڈھانچے پر دشمن کے حملے کے نتیجے میں، سمولینسک اور یارتسیفسکی اضلاع میں آگ بھڑک اٹھی۔"

لپیٹسک کے گورنر ایگور آرتامونوف نے بھی اپنے ٹیلیگرام  پیج پر  لکھا ہے  کہ ایک ڈراون  کارخانے  میں جا گرا قریبی گھروں میں رہنے والے لوگوں کو احتیاط کے طور پر وہاں سے نکالا گیا اور اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

ورونیژمیں آئل ریفائنری میں لگنے والی آگ کے بارے میں پہلے تو کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا تھا لیکن عینی شاہدین کی جانب سے شائع ہونے والی ویڈیوز سوشل نیٹ ورکس پر گردش کر رہی ہیں۔ بعد میں، علاقائی انتظامیہ نے اطلاع دی  ڈراون کو مار گرایا گیا ہے اور ایک نجی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 



متعللقہ خبریں