میں، پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف ہوں: بوریل

ایران کی پاسدارنِ انقلاب فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا کوئی عملی فائدہ نہیں ہو گا: جوزف بوریل

2131536
میں، پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے خلاف ہوں: بوریل

یورپی یونین کے ہائی کمشنر برائے خارجہ تعلقات و سلامتی پالیسی 'جوزف بوریل' نے کہا ہے کہ ایران کی پاسدارنِ انقلاب فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا کوئی عملی فائدہ نہیں ہو گا۔

جوزف بوریل نے، فرانس کے شہر سٹراس برگ میں یورپی پارلیمنٹ  کے جنرل کمیٹی اجلاس کے دوران  "ایران کے اسرائیل پر حملے" کے زیرِ عنوان  منعقدہ نشست  میں شرکت کی اور نشست سے خطاب کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر اللہیان کے ساتھ مستقل رابطے میں ہوں اور انہیں علاقائی جھڑپوں کی طرف سے متنبہ کر رہا ہوں۔

بوریل نے،  13 اپریل  کو اسرائیل پر فضائی حملے کے بعد، یورپی یونین کی طرف سے ایران کی مذّمت کی یاد دہانی کروائی اور کہا ہے کہ یونین کے رکن ممالک ایران پر عائد پابندیوں میں مزید اضافے کے موضوع پر سیاسی طور پر متفق ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ایران پر جامع پابندیوں کے لئے یورپی یونین کی باقاعدہ انتظامیہ موجود ہے۔ مہلک اسلحے کے پھیلاو، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور روس کو ڈرون طیاروں کی فراہمی کی وجہ سے ایران پر لگائی گئی پابندیوں  میں پاسدارانِ انقلاب فورس سے بھی چند نام شامل ہیں لیکن  ایران پاسدارانِ انقلاب فورس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا کوئی عملی اثر نہیں ہو گا"۔

یورپی یونین  کی ایران  پالیسی سے اختلاف رکھنے والے ممبران کی مداخلت سے بوریل کو بار بار خطاب روکنا پڑا۔



متعللقہ خبریں