صدر زلنسکی کی مسلمان فوجیوں کے افطاری پروگرام میں شرکت

صدر ولادی میر زلنسکی نے فوج میں شامل مسلمان فوجیوں کے افطار پروگرام میں شرکت کی اور مسلمان فوجیوں کو ایوارڈ دیئے

2120537
صدر زلنسکی کی مسلمان فوجیوں کے افطاری پروگرام میں شرکت

یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے، دارالحکومت کیف میں، فوج میں شامل مسلمان فوجیوں کے افطار پروگرام میں شرکت کی ہے۔

یوکرین صدارتی دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق پروگرام میں یوکرینی سیاست دانوں کے ساتھ ساتھ کریمین تاتاروں کے ملّی لیڈر مصطفیٰ عبدالجمیل کریم اوعلو، ترکیہ  کے پبلک محاسبِ اعلیٰ شرف مالکوچ، ترکیہ، ترکمانستان، فلسطین، ازبکستان، مصر، لیبیا، پاکستان، انڈونیشیا، جنوبی افریقہ، آذربائیجان، الجزائر، سوڈان، قطر، عراق اور کرغستان کے سفارتی مشن نمائندوں نے شرکت کی۔

پروگرام میں زلنسکی نے مسلمان فوجیوں کو ایوارڈ دیئے اور کہا ہے کہ "گذشتہ سال ہم نے ایک نئی رسم شروع کی ہے۔  اب ہم رمضان کے مبارک مہینے کو اس طرح مِل کر مناتے ہیں۔ ہماری حکومت کی سیاسی قیادت، فوجی کمانڈر، یوکرین  مسلم کمیونٹی کے نمائندے، کریمین تاتار قومی اسمبلی اور ڈپلومیٹک یونٹیں سب یہاں جمع  ہیں اور میں اس ماحول میں شامل ہونے  پر بہت خوش ہوں۔ اتحاد ہمیشہ بے حد اہمیت رکھتا ہے۔ خاص طور پر جنگ اور حملوں کے سائے میں باہم متحد ہونا  بہت اہم ہے"۔

زلنسکی نے ملکی دفاع پر مامور فوج اور سکیورٹی فورس میں شامل مسلمان فوجیوں کی جدوجہد کا اعتراف کیا اور ان کی ہمّت و جرات کو سراہا ہے۔



متعللقہ خبریں