نیٹو مستقبل قریب میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں اپنے موقف تبدیل نہیں کرے گا: دیمترو کولیبا

دیمترو کولیبا نے یوکرائن کی ایک نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال نیٹو کے لیے اپنے ملک کی رکنیت کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی پیشگی شرط  نظر نہیں آرہی ہے

1851588
نیٹو مستقبل قریب میں یوکرین کی رکنیت کے بارے میں اپنے موقف تبدیل نہیں کرے گا:  دیمترو کولیبا

یوکرین کے وزیر خارجہ دیمترو کولیبا نے کہا کہ نیٹو مستقبل قریب میں ان کے ملک کی رکنیت کے بارے میں اپنا موقف تبدیل نہیں کرے گا۔

دیمترو کولیبا نے یوکرائن کی ایک نیوز سائٹ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال نیٹو کے لیے اپنے ملک کی رکنیت کے حوالے سے اپنی پالیسی کو تبدیل کرنے کے لیے کوئی پیشگی شرط  نظر نہیں آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوکرین یورو-اٹلانٹک انضمام کی راہ پر گامزن رہے گا۔لیکن مختصر مدت میں میں نیٹو کے لیے یورپی یونین کی طرح اپنا موقف تبدیل کرنے اور یوکرین کو اتحاد میں شامل کرنے کے لیے ٹھوس کام کرنے کا امکان نظر نہیں آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نیٹو کی طرف سے ان کے ملک کے حوالے سے غیر سرکاری فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "اتحاد ایک یونین کے طور پر ثانوی کردار ادا کرے گا تاکہ روس اسے نیٹو کے ساتھ جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو نے   یوکرین سے متعلق    اپنے امدادی پیکجز کو ری فارمیٹ کیا ہے، اور طے پایا ہے کہ  نیٹو یوکرین کی حمایت میں سب سے آگے نہیں ہو گا۔

کولیبا نے مزید کہا کہ نیٹو کے رکن کے طور پر، امریکہ کی امداد اور نیٹو کی امداد کے درمیان ایک واضح  فرق  محسوس   کیا جانا چاہیے۔



متعللقہ خبریں