پیرس حملوں کے ذمے دار کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

نومبر2015  میں ہونے والے پیرس حملوں کے مقدمے میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم  32 سالہ مراکشی نژاد صالح عبدالسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا ،جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں

1850090
پیرس حملوں  کے ذمے دار کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

فرانسیسی عدالت نے پیرس حملوں کے مرکزی کردار صالح عبداسلام کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔

خبر کے مطابق، نومبر2015  میں ہونے والے پیرس حملوں کے مقدمے میں فرانسیسی عدالت نے حملوں کے مرکزی مجرم  32 سالہ مراکشی نژاد صالح عبدالسلام کو عمر قید سنائی جبکہ 19 دیگر افراد کو بھی مجرم قرار دیا ،جن میں سے 6 کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ مر چکے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ نومبر 2015 کو  پیرس میں دہشت گرد حملوں میں 130 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 یاد رہے کہ 13 نومبر 2015 کو پیرس کے  بارز، ریستوران،  فٹ بال اسٹیڈیم اور میوزک وینیو پر ہونے والے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے ساتھ سینکڑوں افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

پیرس حملوں کا  واقعہ  فرانس کی تاریخ کا سب سے بڑا مقدمہ تھا۔



متعللقہ خبریں