یورپی یونین سربراہان نے یوکرین اور مولدووا کو 'امیدوار ممالک' کی حیثیت دے دی

آج کیا گیا فیصلہ یورپی یونین کے راستے کا ایک اہم قدم ہے۔ میں یوکرین اور مولدووا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: چارلس میشل

1847732
یورپی یونین سربراہان نے یوکرین اور مولدووا کو 'امیدوار ممالک' کی حیثیت دے دی

یورپی یونین ممالک کے سربرباہان نے یوکرین اور مولدووا  کو 'امیدوار ممالک' کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

فیصلے کا اعلان، بیلجئیم کے دارالحکومت برسلز میں منعقدہ یورپی یونین سربراہی اجلاس کے دوران کیا گیا ہے۔

یورپی یونین کونسل کے سربراہ چارلس میشل نے سوشل میڈیا سے یوکرینین  اور رومانین زبانوں میں جاری کردہ بیان میں اس فیصلے کو  'تاریخی فیصلہ' قرار دیا ہے۔

میشل نے کہا ہے کہ "آج کیا گیا فیصلہ یورپی یونین کے راستے کا ایک اہم قدم ہے۔ میں یوکرین اور مولدووا کے عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

یورپی یونین کمیشن کی سربراہ اُرسولا وان ڈر لئین نے بھی یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی اور مولدوا کی صدر مایا ساندو کو مبارکباد پیش کی اور کہا ہے کہ " آپ کے ملک یورپی کنبے کا حصہ ہیں۔ سربراہان کا آج کے اجلاس میں کیا گیا فیصلہ اس کی تصدیق کرتا ہے"۔

واضح رہے کہ یوکرین نے یورپی یونین کی رکنیت کی درخواست روسی حملوں کے آغاز سے 4 دن بعد 28 فروری کو اور  مولدووا اور جارجیا نے 3 مارچ کو  پیش کی تھی۔

یورپی یونین کمیشن نے 17 جون کو یوکرین اور مولدووا کو امیدوار ملک کی حیثیت دینے کا خیال ظاہر کیا اور جارجیا  کے بارے میں، یورپی  پس منظر پیش کرنے اور مطلوبہ شرائط پوری کرنے کی صورت میں، موضوع کے مقّررجائزے  کی تجویز دی تھی۔

یوکرین کے صدر زلنسکی نے "امیدوار ملک"  کی حیثیت کو ایک فتح قرار دیا اور کہا ہے کہ یوکرین کا مستقبل یورپی یونین میں ہے۔ یہ لمحہ یوکرین اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات میں ایک  بے مثال اور  تاریخی لمحہ ہے"۔

واضح رہے کہ "امیدوار ملک " کی حیثیت،  کسی ملک کی یورپی یونین رکنیت  کے لئے شرائط کی تکمیل اور رکنیت مذاکرات پر مشتمل ،ایک طویل مرحلہ ہے۔ یورپی یونین  کے رکنیت مذاکرات کے آغاز  میں بعض اوقات سالوں پر محیط ایک طویل عرصہ لگ سکتا ہے۔



متعللقہ خبریں