ہڑتال غیر ضروری اور خطرناک ہے، معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے: جانسن

ہڑتالوں کے غیر ضروری اور خطرناک ہونے کو ذہن میں رکھنا چاہیے، تنخواہوں میں اضافے کے معاملے میں لیبر یونین اور سرکاری انتظامیہ کو کوئی سمجھوتہ طے کرنا چاہیے: وزیر اعظم بوریس جانسن

1847696
ہڑتال غیر ضروری اور خطرناک ہے، معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے: جانسن

برطانیہ کے وزیر اعظم بوریس جانسن نے ریلوے اور میٹرو ملازمین کی ہڑتال کو غیر ضروری قرار دیا اور تنخواہوں کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ طے کرنے کی اپیل کی ہے۔

بوریس جانسن برطانوی  برادری سربراہانCHOGM  کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانڈا کے دارالحکومت کیگالی کے دورے پر ہیں۔

اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے ،ریلوے و بحری رسل و رسائل لیبر یونینوں کی، انگلینڈ بھر میں جاری  ہڑتالوں پر بات کی۔

جانسن نے کہا ہے کہ "میرے خیال میں ان ہڑتالوں کے غیر ضروری اور خطرناک ہونے کو ذہن میں رکھنا ضروری ہے۔ اس مسئلے کو گفت و شنید  کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔  تنخواہوں میں اضافے کے معاملے میں لیبر یونین اور ریلوے  کی سرکاری انتظامیہ کو  کسی سمجھوتے پر پہنچنا چاہیے"۔

ریلوے و بحری رسل و رسائل کی یونین  کی شروع کردہ ہڑتال کل بھی جاری رہی۔ ہڑتال ملک میں سنجیدہ سطح پر مسائل کا سبب بن رہی ہے۔

لیبر یونین بڑھتی ہوئے افراطِ زر کے مقابلے میں تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے جبکہ حکومت 3 فیصد  کی پیشکش کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں موسم خزاں میں افراطِ زر کی شرح کے 11 فیصد تک پہنچنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

انگلینڈ بھر میں 21، 23 اور 25 جون  کو  ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ مذکورہ ہڑتال کو بھی حالیہ 30 سالوں کی بڑی ترین ہڑتال قرار دیا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں