روس یوکرین میں اپنی ہمنوا حکومت چاہتا ہے:برطانیہ

برطانوی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرینی حکومت تبدیل کر کے وہاں روس نواز حکومت کا خواہاں ہے

1766917
روس یوکرین میں اپنی ہمنوا حکومت چاہتا ہے:برطانیہ

برطانوی حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ روس ممکنہ طور پر یوکرینی حکومت تبدیل کر کے وہاں روس نواز حکومت کا خواہاں ہے۔

برطانوی حکومت کے مطابق، اس سلسلے میں ماسکو حکومت سابق یوکرینی قانون ساز یووہین مورائیف کے نام پر غور بھی کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ مورائیف یوکرین میں ایک چھوٹی جماعت ناشی کے سربراہ ہیں مگر جماعت کی پارلیمان میں نمائندگی نہیں ہے۔

برطانوی وزارت خارجہ نے روسی خفیہ اداروں سے رابطوں کے حامل دیگر متعدد یوکرینی رہنماؤں نے نام بھی ظاہر کیے ہیں۔

برطانوی بیان میں تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ روس یوکرین میں حکومت کی تبدیلی کس طرح کر سکتا ہے۔۔



متعللقہ خبریں