بلقانی خطے میں ہم حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں : وزیر قومی دفاع حلوصی آقار

حلوصی آقار  نے ان خیالات کا اظہار کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد   پریزرین پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے یہاں پر  مختلف نمائندوں سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا

1754586
بلقانی خطے میں ہم  حالات کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں : وزیر قومی دفاع حلوصی آقار

وزیر قومی دفاع  حلوصی آقار نے  کہا ہے کہ  "ہم بلقان میں خاص طور پر دوست  اور برادراملک بوسنیا اور ہرزیگوینا اور کوسوو میں پیش رفت کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں ، یہاں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کا سکون، امن اور سلامتی ہمارے لیے خوشی کا باعث ہے حالات خراب ہونے پر  انہیں دکھ پہنچتا ہے۔

حلوصی آقار  نے ان خیالات کا اظہار کوسوو کے دارالحکومت پرسٹینا میں اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد   پریزرین پہنچنے پر کیا۔ انہوں نے یہاں پر  مختلف نمائندوں سے ملاقات کی اور حالات کا جائزہ لیا۔

حلوصی آقار  جب  سلطان مرات بیرک پہنچنے تو یہاں پر  ان کو ایک دستے کی جانب سے سلامی دی گئی ۔

بعد میں، حلوصی آقار نے بیرک میںترک فوجیوں سے  ملاقات کی اورترک فوجیوں  کو ان کی  کامیابی پر مبارکباد دی۔

متعللقہ خبریں