برطانیہ، لیبیائی قومی اتحاد حکومت ملک میں انتخابات کرانے کے سرکاری اختیارات کی مالک ہے

2020 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے اور لیبیا کے سیاسی مذاکراتی فورم کے روڈ میپ کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے

1752426
برطانیہ، لیبیائی قومی اتحاد حکومت ملک میں انتخابات کرانے کے سرکاری اختیارات کی مالک ہے

برطانیہ نے  لیبیا میں انتخابات کے معاملے میں با اختیار  کے طور پر قومی اتحاد حکومت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

برطانیہ نے  اعلان کیا ہے کہ   ہم  اس حکومت کو انتخابی عمل  کو وقوع پذیر کرنے میں    اختیارات  کے مالک    ہونے کے طور پر تسلیم کرنے کے عمل  کو جاری رکھیں گے اور  دیگر حکومتوں یا پھر اداروں  کے قیام کے  حق میں نہیں ہیں۔

سوشل میڈیا پر شائع ہونے والے طرابلس میں برطانوی سفارت خانے کے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ، لیبیا کی قیادت میں انتخابی عمل اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی لیبیا کے لیے خصوصی مشیر اسٹیفنی ویلیمز کے کام کی حمایت کرتا ہے۔

بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کیا گیا کہ 2020 میں طے پانے والے جنگ بندی معاہدے اور لیبیا کے سیاسی مذاکراتی فورم کے روڈ میپ کو امن و استحکام کی راہ پر گامزن رہنا چاہیے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ برطانیہ عبوری حکومت کو لیبیا کو انتخابات میں لے جانے والی اتھارٹی کے طور پر تسلیم کرتا رہے گا اور یہ "متوازی حکومتوں یا اداروں کے قیام" کی حمایت نہیں کرتا۔



متعللقہ خبریں