نیٹو: ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

ہم روس کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے بنیادی اصولوں پر ہرگز سمجھوتہ  نہیں کریں گے: جینز اسٹالٹن برگ

1752113
نیٹو: ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے

نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹالٹن برگ نے، یوکرائن کی سرحد پر فوجوں کی تعیناتی سے  کشیدہ، نیٹو۔ روس تعلقات میں سیاسی ڈائیلاگ کی کوششوں کی حمایت کی اور کہا ہے کہ " ہم روس کے ساتھ ڈائیلاگ کے لئے تیار ہیں لیکن اپنے بنیادی اصولوں پر ہرگز سمجھوتہ  نہیں کریں گے"۔

جینز اسٹالٹن برگ نے کرسمس اور نئے سال  کے لئے جاری کردہ  ،باہمی اتحاد و اخوت پر مبنی، تہنیتی پیغام کے بعد بین الاقوامی ذرائع ابلاغ   کے ساتھ روس کے بارے میں بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ روس نے یوکرائن کی سرحد پر فوجیں جمع کر رکھی ہیں لہٰذا سال کو محفوظ شکل میں ختم کرنے کے لئے چوکّنا رہنے کی ضرورت ہے۔

اسٹالٹن برگ نے کہا ہے کہ ماضی میں روس جارحانہ روّیے رکھتا تھا لیکن موجودہ دور میں وہ  کسی بھی نیٹو اتحادی کے لئے خطرہ نہیں ہے تاہم یوکرائن سرحد کے بارے میں روس کی پالیسی نے غیر یقینی صورتحال پیدا کر دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس سب کے باوجود ہم روس کے ساتھ تناو میں کمی کے خواہش مند ہیں لیکن  اس کے لئے ہم نیٹو کے بنیادی اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔



متعللقہ خبریں