فرانس: 6 بچوں کو غلط اور مطلوبہ سے زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

فرانس کے ایک ویکسین سینٹر میں  5 سے 11 سالہ 6 بچوں کو غلطی سے مطلوبہ سے مختلف اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

1750000
فرانس: 6 بچوں کو غلط اور مطلوبہ سے زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی

فرانس کے شہر لی مینز کے ایک ویکسین سینٹر میں  5 سے 11 سالہ 6 بچوں کو غلطی سے مطلوبہ سے مختلف اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی۔

پائز ڈی لا لوئیر میں ہیلتھ ایجنسی اور سارتھ گورنر دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق لی مینز شہر میں 18 دسمبر بروز ہفتہ شہر کے ویکسین سینٹر میں 6 بچوں کو مطلوبہ سے مختلف اور زائد مقدار میں کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

بیان کے مطابق 5 سے 11 سالہ بچوں کو عام طور پر 10 ملی گرام فائزر پیڈیاٹرک اور 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو 30 ملی گرام فائزر کومرنیٹی ویکسین لگائی جا رہی ہے لیکن مذکورہ 6 بچوں کو 20 ملی گرام فائزر کومرنیٹی لگا دی گئی ہے۔

غلطی کا احساس ہونے کے بعد بچوں کے والدین کو بخار یا درد جیسے مابعد اثرات پر نگاہ رکھنے کے بارے میں معلومات فراہم کر دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق 5 بچوں میں کوئی سائیڈ افیکٹ دیکھنے میں نہیں آئے لیکن ایک بچے نے تھکن اور درد کی شکایت کی ہے۔

فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس نے مذکورہ ویکسین مرکز نے اسی دن ویکسین سینٹر کا دورہ کیا اور زیادہ تر دوسری یا تیسری ڈوز لگوانے کے لئے جمع افراد سے بات چیت کی تھی۔



متعللقہ خبریں