برسلز میں ایک بار پھر ہزاروں افراد نے کورونا  اقدامات کے خلاف احتجاج کیا

پولیس نے شیشے کی بوتلیں، پتھر اور ٹن جیسی اشیاء پھینکنے والے گروہ کے خلاف تیز دھار پانی اور آنسو گیس کا استعمال کیا

1749832
برسلز میں ایک بار پھر ہزاروں افراد نے کورونا  اقدامات کے خلاف احتجاج کیا

بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک بار پھر ہزاروں افراد نے کورونا  اقدامات کے خلاف احتجاج کیا، مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم ہوا جس کے بعد  13 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

کل ہجوم نارتھ ٹرین اسٹیشن کے سامنے یکجا ہوا اور یورپی یونین کے اداروں کے قریب پارک کی طرف جلوس نکالا۔

مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ "کووڈ ریڈر میں آزادی کو اسکین نہیں کیا جا سکتا"، "کووڈ دستاویز میری پسند نہیں ہے"، "بچوں کو مت چھوئیں"، انہوں نے  "محفوظ کوویڈ دستاویز" کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے وابستہ کیا۔

پولیس نے شیشے کی بوتلیں، پتھر اور ٹن جیسی اشیاء پھینکنے والے گروہ کے خلاف تیز دھار پانی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔

پولیس کا کہنا ہے  کہ 13 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں