فرانس کے وزیراعظم ویکسینیشن کے باوجود کورونا کا شکار

وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، کاسٹیکس کی گیارہ سالہ بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی جس کے بعد ان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت نکلا

1737357
فرانس کے وزیراعظم  ویکسینیشن کے باوجود کورونا کا شکار

فرانس کے وزیراعظم ژان کاسٹیکس کورونا میں مبتلا ہو گئے۔

 وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق، کاسٹیکس کی گیارہ سالہ بیٹی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی جس کے بعد ان کا بھی ٹیسٹ کیا گیا ۔

وزیراعظم کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود کو زیر قرنطینہ کر لیا ۔

کاسٹیکس  نے گزشتہ روز برسلز میں اپنے ہم منصب الیکسینڈر دی کرو سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ ژاں کاسٹیکس نے کورونا کی ویکسینیشن مکمل  کر لی تھی۔

اس سے پیشتر فرانس کے صدر مانویل ماکروں ار دیگر وزرا  بھی کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں