بلغاریہ کے انتخابات، موجودہ صدر رادیف جیت گئے

بلغاریہ یورپی یونین کا رکن غریب ترین ملک ہے اور وہاں رُومن رادیف بد عنوانی کے خلاف اپنی سخت پالیسیوں کی وجہ سے بہت مقبول ہیں

1736930
بلغاریہ کے انتخابات، موجودہ صدر رادیف جیت گئے

بلغاریہ میں گزشتہ روز ہونے والے صدارتی انتخابات میں موجودہ صدررُومن رادیف نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔

بلغاریہ یورپی یونین کا رکن غریب ترین ملک ہے اور وہاں رُومن رادیف بد عنوانی کے خلاف اپنی سخت پالیسیوں کی وجہ سے بہت مقبول ہیں۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق، رادیف کو چھیاسٹھ فیصد ووٹ ملے ہیں۔

 اٹھاون سالہ رادیف ایک سابق فائٹر پائلٹ ہیں اور انہوں نے اپنی کامیابی کے بعد کہا کہ بلغاریہ اب اس جمود سے نکل رہا ہے جس کا اسے سامنا ہے۔

ان کے حریف انستاس گیرڈژیکوف کو بتیس فیصد ووٹ ملے ہیں۔



متعللقہ خبریں