بیلاروسی پناہ گزین،لیتھوانیا نے اپنی سرحد پر فوج جمع کر دی

یورپی یونین کے رکن ملک لیتھوانیا نے بیلاروس سے متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں

1736497
بیلاروسی پناہ گزین،لیتھوانیا نے اپنی سرحد پر فوج جمع کر دی
belarus göçmen1.jpg

یورپی یونین کے رکن ملک لیتھوانیا نے بیلاروس سے متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنانے کے لیے اضافی فوجی تعینات کر دیے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ بیلاروس اور پولینڈ کی سرحد کے نزدیک ایک فوجی اڈہ بھی قائم کر لیا گیا ہے۔

اس کا مقصد بیلاروس سےغیر قانونی مہاجرین کی یورپی یونین آمد کو روکنا ہے۔

یورپی یونین کا الزام ہے کہ منسک حکومت ان مہاجرین کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے۔

دوسری جانب بیلاروس کے صدر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ دراصل وہ ان مہاجرین کو یورپی یونین روانہ کر کے ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔



متعللقہ خبریں