جرمن چانسلر کا بیلاروسی صدر سے رابطہ،سرحدی صورت حال پر غور

جرمن چانسلر میرکل نے بیلاروس کے صدر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جبکہ فرانسیسی صدر ماکروں نے بھی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کی

1734494
جرمن چانسلر کا بیلاروسی صدر سے رابطہ،سرحدی صورت حال پر غور

جرمن چانسلر انگیلا میرکل اور فرانسیسی صدر امانوئل ماکروں پولینڈ اور بیلاروس کی مشترکہ سرحد پر پیدا شدہ بحرانی صورت حال کے خاتمے کی کوشش میں ہیں۔

جرمن چانسلر میرکل نے بیلاروس کے صدر لوکاشینکو سے ٹیلی فون پر بات چیت کی جبکہ فرانسیسی صدر ماکروں نے بھی روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے گفتگو کی۔

یورپی یونین کی اس بیرونی سرحد پر اس وقت بڑی تعداد میں تارکین وطن پھنسے ہوئے ہیں۔ پورپی یونین نے ان بحرانی حالات کا ذمہ دار بیلاروس کے صدر لوکاشینکو کو ٹھہرایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ وہ جان بوجھ کر تارکین وطن کو یورپی یونین کی طرف دھکیل رہے ہیں۔

یورپی یونین کے مطابق ایسا کرتے ہوئے لوکاشینکو بیلاروس پر پہلے سے عائد یورپی پابندیوں کا بدلہ لے رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں