بیلا رس۔ پولینڈ سرحدوں پر مہاجرین کے بحران کے ذمہ دار بیلا رس اور روس ہیں، امریکہ

روس یوکیرینی سرحدں پر اپنی کاروائیوں سے توجہ کو کسی دوسری جانب ہٹانے کے درپے  ہے

1733919
بیلا رس۔ پولینڈ سرحدوں پر مہاجرین کے بحران کے ذمہ دار بیلا رس اور روس ہیں، امریکہ

 

متحدہ امریکہ کے  وزیر ِ خارجہ  انتھونی بلنکن نے پولینڈ۔بیلا رُس  سرحدوں پر مہاجرین کے  بحران کی ذمہ داری  بیلا رس اور روس کی انتظامیہ پر عائد کی ہے۔

امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  بلنکن کی پولش وزیر ِ خارجہ   سے ٹیلی فون پر بات چیت  سے متعلق ایک تاریخی بیان جاری  کیا ہے۔

اس بیان کے مطابق  بلنکن نے کہا کہ امریکہ،   مذکورہ بحران  کی ذمہ داری  واضح طور پر بیلا روس کے صدر لوکا شینکو اور روس پر  عائد ہونے کا خیال رکھتا ہے۔

کہا گیا ہے کہ لوکا شینکو انتظامیہ کی پالیسیاں خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے تضادات  کو اچھال  رہی ہیں  جبکہ روس یوکیرینی سرحدں پر اپنی کاروائیوں سے توجہ کو کسی دوسری جانب ہٹانے کے درپے  ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیلا روس  مہاجرین کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہا ہے لہذا ان پر مزید پابندیوں کی وارننگ دیتے ہیں۔

دوسری جان ب عرا قنے بیلا روس۔ پولینڈ سرحدوں پر موجود  8 کیمپوں میں 571 عراقی شہریوں کی موجودگی کا تعین کیا ہے اور  اور اپنے شہریوں کواس علاقے کو جانے سے روکنے کے لیے بعض مملکتو  ں کےساتھ رابطے بھی کیے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں