"صدر کو سفارتی اسناد کیوں نہیں دیں"فرانسیسی سفیر ملک چھوڑ دیں: حکومت بیلاروس

بیلاروس  کے صدر الیکسینڈر  لوکاشینکو  نے خود کو سفارتی اسناد پیش نہ کرنے کی پاداش میں فرانسیسی سفیر نکولس ڈی لاکوست کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا

1721081
"صدر کو سفارتی اسناد کیوں نہیں دیں"فرانسیسی سفیر ملک چھوڑ دیں: حکومت بیلاروس

 بیلاروس  کے صدر الیکسینڈر  لوکاشینکو  نے خود کو سفارتی اسناد پیش نہ کرنے کی پاداش میں فرانسیسی سفیر نکولس ڈی لاکوست کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا ۔

 گزشتہ دسمبر میں اپنا عہدے سنبھالتے وقت فرانسیسی سفیر نے اپنی اسناد تقرری بیلاروس کے وزیر خارجہ ولادیمیر ماکی کو پیش کی تھیں البتہ، صدر لوکاشینکو کو ان اسناد کی نقول  پیش نہ کرنے پر  دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازعہ پیدا ہو گیا تھا جس پر اب سفیر کو ملک بدر کیا  گیاہے۔

فرانسیسی سفیر گزشتہ روز  بیلاروس سے رخصت ہو گئے۔

 واضح رہے کہ بیلاروس میں گزشتہ سال ہونے والے انتخابات میں 27 سال سے اقتدارپر فائز الیکسینڈر لوکاشینکو نے کامیابی حاصل کی تھی جس کے بعد ملک بھر میں  انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر  مظاہرے شروع ہو گئے تھے جن میں  ہزاروں افراد زخمی اور گرفتارکیے گئے تھے ۔

 بیلاروس میں جاری سیاسی انتشار کے  سبب  یورپی ممالک سے سفارتی تنازعات تاحال جاری ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں