ترک وزیرِ خارجہ کی بلغراد میں مصروفیات

نان۔ الائنڈ موومنٹ کے قیام کی 60ویں سالگر ہ  پر سربیا میں سوڈانی اور ہیٹی کے ہم منصبوں سے ترک وزیر خارجہ کی ملاقات

1717683
ترک وزیرِ خارجہ کی بلغراد میں مصروفیات
cavusoglu-claude joseph.jpg
cavusoglu-mariam almansoura alsadig almahdi sudan.jpg

وزیرِ خارجہ میولود چاوش اولو نے   نان۔ الائنڈ موومنٹ کے قیام کی 60ویں سالگر ہ  پر سربیا میں سوڈانی اور ہیٹی کے ہم منصبوں سے ملاقات کی ہے۔

جناب چاوش اولو نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بلغراد  کے دورے کےد وران  سوڈانی وزیر خارجہ مریم الا صادق  سے جامع مذاکرات کا موقع ملا  ہے، ہم سوڈان سے تعاون کو جاری رکھیں گے۔

دوسری ملاقات کے بارے میں  چاوش اولو نے لکھا ہے کہ ’’بلغراد  میں میری دوسری ملاقات  ہیٹی کے وزیر خارجہ  کلاڈ جوزف سے ہوئی جس  میں ہم نے ہر شعبے میں دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے  کے ارادے کی تائید کی ہے۔



متعللقہ خبریں