سوشل میڈیا میں غلط خبروں کے ساتھ پروپیگینڈا ناسور بنتا جا رہا ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

شین توپ نے آسڑوی دارالحکومت ویانا میں بین الاپارلیمانی  یونین کے زیر ِ اہتمام 5 ویں عالمی  اسپیکران پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی

1704575
سوشل میڈیا میں غلط خبروں کے ساتھ پروپیگینڈا ناسور بنتا جا رہا ہے، ترک اسپیکر اسمبلی

ترک اسپیکرِ اسمبلی  مصطفی شین توپ   کا کہنا ہے کہ غلط معلومات اور نفرت آمیز  بیانات   کو کورونا وائرس کی طرح 21 ویں صدی کی ایک دوسری وبا کے طور پر تشریح کی جا سکتی ہے۔

شین توپ نے آسڑوی دارالحکومت ویانا میں بین الاپارلیمانی  یونین کے زیر ِ اہتمام 5 ویں عالمی  اسپیکران پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی۔

کانفرنس  میں انٹرایکٹو عمومی مذاکرات کے دائرہ کار میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے ، "آن لائن اور آف لائن ماحول میں غلط معلومات اور نفرت انگیز تقریروں کا مقابلہ کرنے کے لیے مضبوط قانونی ضابطوں کی ضرورت ہے۔" عنوان کی حامل  تحریک پر  بات کرتے ہوئے ترک اسیکر شین توپ نے کہا کہ غلط معلومات کے ذریعے جھوٹ موٹ کے حقائق کو پیدا کرتے ہوئے معاشروں اور جمہوریتوں کو ہدف بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ’’ عصرِ حاضر میں کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم، جعلی خبروں، بہتان ، دہشت گردی کے پروپیگنڈے ، بغاوت کی اپیل، اعتبار  کے قتل، ہدف دکھانے، نفرت انگیز بیانات اور نسل پرستی کا گہوارہ بن چکے ہیں۔ اس تناظر میں، ہمیں درپیش سب سے بڑے خطرات میں سے ایک ڈیجیٹل فاشزم ہے۔‘‘

ترک اسپیکر نے PKK کی پروپیگنڈا سرگرمیوں جو کہ امریکہ اور یورپی یونین کی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے، اور فتح اللہ دہشت گرد تنظیم (FETO)  کہ جس نے جولائی، 2018  میں ترکی میں ایک خونی بغاوت کی کوشش کی تھی کی سرگرمیوں پر توجہ بھی مبذول کرائی۔

جناب شین توپ نے نفرت انگیز تقریر اسلام فوبیا ، پاپولزم، نسل پرستی اور غیر ملکی دشمنی کے مقبول ترین آلہ کار بننے پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ اس طرح کے حملے ان مہاجرین کو نشانہ بناتے ہیں جنہیں جنگی علاقوں سے مجبوراً ہجرت  کرنی پڑی  ہے۔ حالیہ عرصے میں خاص طور پر یورپ میں اس عوامل میں  اضافہ باعثِ تشویش ہے۔



متعللقہ خبریں