جرمنی میں باہمی یک جہتی کے حق میں مظاہرہ،ہزاروں افراد کی شرکت

جرمن دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے باہمی یکجہتی کے عکاس، اور انسان دوست معاشرے کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا گیا

1702655
جرمنی میں  باہمی یک جہتی کے حق میں مظاہرہ،ہزاروں افراد کی شرکت

جرمن دارالحکومت برلن میں ہزاروں افراد نے باہمی یکجہتی کے عکاس اور  ایک انسان دوست معاشرے کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرہ کیا۔

پولیس نے ان مظاہرین کی تعداد دس ہزار کے قریب بتائی۔ منتظمین کے مطابق مظاہرے میں  تیس ہزار افراد شریک ہوئے۔

شرکاء نے ملک میں ایسی جمہوریت کے حق میں آواز بلند کی، جس میں ہر شہری کو معاشرے میں حقیقی شرکت کی ضمانت دی جائے اور ہر شہری جمہوری نظام کی تشکیل میں شامل ہو۔

اس مقصد کے لیے قائم کردہ یکجہتی کے اتحاد کو ناقابل تقسیم اتحاد کا نام دیا گیا ہے۔

یہ اتحاد 350 سے زائد تنظیموں پر مشتمل ہے، جن میں جرمن ٹریڈ یونینیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ماحولیاتی تحفظ کی تحریک فرائی ڈیز فار فیوچر بھی شامل ہیں۔

 



متعللقہ خبریں