افغانستان سے فوجی انخلاء کے لیے ترکی اور امریکہ  کے ساتھ بات چیت جاری ہے: جرمن وزیر خارجہ

دارالحکومت برلن میں ایک بیان میں ، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے 31 اگست کے بعد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے   اور امریکی فوجیوں کے انخلاء سے   متعلق  کابل ایئرپورٹ کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول  کروائی ہے

1696254
افغانستان سے فوجی انخلاء کے لیے ترکی اور امریکہ  کے ساتھ بات چیت  جاری ہے: جرمن وزیر خارجہ

جرمنی نے افغانستان کے کابل ہوائی اڈے کو سول ایوی ایشن کی سرگرمیوں کے ساتھ اپنی فوجی انخلاء کی کارروائیاں جاری  رکھنے کے لیے ترکی اور امریکہ  کے ساتھ بات چیت کر نے سے آگاہ کیا ہے۔

دارالحکومت برلن میں ایک بیان میں ، جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے 31 اگست کے بعد اپنی سرگرمیوں کو جاری رکھنے   اور امریکی فوجیوں کے انخلاء سے   متعلق  کابل ایئرپورٹ کی اہمیت کی طرف توجہ مبذول  کروائی ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم امریکہ ، ترکی اور دیگر ممالک کے ساتھ کابل ہوائی اڈے میں  انخلاء کی  کارروائیوں کو جاری رکھنے کےلیے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

ماس نے کہا کہ انہوں نے  پاکستان ، بھارت ، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے خارجہ سے  بھی اس سلسلے میں بات چیت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان ممالک  کو جانے والے افراد  کو  تیز اور آسان ویزے فراہم کریں گے ۔ ہم اپنی فہرستوں میں تمام مقامی کارکنوں اور دیگر خطرے سے دوچار افراد کے لیے رہائش کی شرائط کو بھی اس میں شامل کررہے ہیں۔

ماس نے مزید کہا کہ وہ اسلام آباد ، نئی دہلی اور تاشقند میں ویزا محکموں کی صلاحیت میں اضافہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں