فرانس:کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو راڈریگز نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیوبا کے خلاف ایسے حملوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے

1680821
فرانس:کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ

فرانس میں متعین کیوبا کے سفارت خانے پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ  یہ واقعہ گزشتہ نصف شب پیش آیا جس میں سفارت خانے کی عمارت پر تین عدد پٹرول بم پھینکے گئے۔

ان بموں میں سے دو عمارت پر جا لگے جس کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی جسے سفارت خانے کے عملے نے بجھا دیا۔

کیوبا کے وزیر خارجہ برونو راڈریگز نے سوشل میڈیا پر اس حملے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ امریکہ کیوبا کے خلاف ایسے حملوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے ۔

 یاد رہے کہ حالیہ ایام میں کیوبا میں  اقتصادی بد حالی کے خلاف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔



متعللقہ خبریں