برطانیہ: خفیہ دستاویزات بس اسٹاپ سے ملے

جنگی بحری جہاز HMS ڈیفینڈر اور برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات ایک بس اسٹاپ سے ملے ہیں

1665478
برطانیہ: خفیہ دستاویزات بس اسٹاپ سے ملے

انگلینڈ کے علاقے کینٹ میں ایک بس اسٹاپ سے جنگی بحری جہاز HMS ڈیفینڈر اور برطانوی فوج کے بارے میں خفیہ دستاویزات ملے ہیں۔

بی بی سی کی خبر کے مطابق تقریباً 50 صفحات پر مشتمل دستابس اسرے میویزات کے ایک حصے میں برطانوی  جنگی بحری جہاز HMS ڈیفینڈر کے کریمیا کے کھُلے سمندر سے گزرنے پر روس کی طرف سے ممکنہ ردعمل کے بارے میں بحث کی گئی ہے اور ایک حصے میں افغانستان سے امریکی زیرِ قیادت نیٹو فورسز کے آپریشن ختم ہونے  کے بعد ملک میں برطانوی فوجیوں کی موجودگی سے متعلق منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔

برطانیہ وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک اہلکار کے حساس دستاویزات  گُم کرنے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ اس موضوع پر زیادہ بات کرنا موزوں نہیں ہے۔

واقعے کے بارے میں تحقیقات کے آغاز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں