ہمارا ملک نہ تو اسرائیل کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا: سفیق دزافیرووچ

میرا نیتان یاہو کے لئے پیغام ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا غزہ کے معصوم انسانوں پر اسرائیلی حملوں کی نہ تو حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا: سفیق دزافیرووچ

1640245
ہمارا ملک نہ تو اسرائیل کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا: سفیق دزافیرووچ

بوسنیا ہرزیگوینیا صدارتی کونسل کے بوسنیائی رکن سفیق دزافیرووچ نے کہا ہے کہ ہمارا ملک نہ تو اسرائیل کی حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا۔

سفیق دزافیرووچ نے اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو کے، اپنے سوشل میڈیا صفحات میں، اسرائیل کے حامی ممالک کے پرچموں میں بوسنیا ہرزیگوینیا کے پرچم کو بھی جگہ دینے کے خلاف ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پیج سے جاری کردہ بیان میں سفیق دزافیرووچ نےکہا ہے کہ "اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے شئیر کردہ  پیغام میں اسرائیل کے حامی ممالک کے پرچموں کو جگہ دی ہے اور ان پرچموں میں بوسنیا ہرزیگوینیا کا پرچم بھی شامل ہے۔میرا نیتان یاہو کے لئے پیغام ہے کہ بوسنیا ہرزیگوینیا غزہ کے معصوم انسانوں پر اسرائیلی حملوں کی نہ تو حمایت کرتا ہے اور نہ ہی کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل سے غزہ پر حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے لئے قیام امن کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ نیتان یاہو نے سوشل میڈیا سے شئیر کئے گئے پیغام میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی اوراٹلی جیسے ممالک کے پرچموں کو جگہ دے کر ان ممالک کے اسرائیل کے حق میں ہونے کا دفاع کیا تھا۔



متعللقہ خبریں