برطانیہ میں شو رومز، دکانیں، باربر اور ریستوران صارفین کی محدود تعداد کے ساتھ کھول دیے گئے

ملک کے اندر سفر پھر سے شروع ہوگا اور ایک ہی کنبے کے افراد ایک ساتھ سفر کرسکیں گے

1619495
برطانیہ میں شو رومز، دکانیں، باربر اور ریستوران صارفین کی محدود تعداد کے ساتھ کھول دیے گئے

برطانیہ میں، نئی قسم کے کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے خلاف جدوجہد  میں، 5 جنوری سے ابتک جاری  قومی سطح پر قرنطینہ میں نرمی کے ایک حصے کے طور پردکانیں،  باربر شاپس ، جم خانے اور لائبریریاں97 روز بعد دوبارہ خدمات کے لیے کھول دی گئی ہیں۔

حکومت کے کوویڈ 19 اقدامات کے خاتمے کے لئے اعلان کردہ 4 مرحلہ والے روڈ میپ کے مطابق ، آج سے شروع ہونے والے معمولاتِ زندگی کے دوسرے مرحلے کے ساتھ، بنیادی سامان فروخت کرنے والوں کے علاوہ مزید کاروبار دوبارہ سے کھولے جائیں گے۔

دوسرے مرحلے میں، دکانیں، دکانیں، لائبریریاں دوبارہ کھول دی جائیں گی، ریستوران اور بارز کو کھلی جگہوں پر صارفین کو خدمات فراہم کرنے کی اجازت ہوگی۔

ملک کے اندر سفر پھر سے شروع ہوگا، اور ایک ہی کنبے کے افراد ایک ساتھ سفر کرسکیں گے۔

15 افراد کے ساتھ شادی اور منگنی کی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت ہوگی اور 30 ​​افراد کے ساتھ تدفین کی تقریبات ہوں گی۔

17 مئی سے شروع ہونے والے تیسرے مرحلے می ، شہری کھلے علاقوں میں 30 افراد اور  ریستوران اور باروں  کے اندر زیادہ سے زیادہ 6 افراد  کو بیٹھنے کی اجازت ہو گی۔

21 جون  سے چوتھے  مرحلے کے دائرہ کار میں تمام تر کورونا تدابیر کو ہٹا دیا جائیگا۔

 

 



متعللقہ خبریں