امریکہ ۔ یورپی یونین باہمی تعلقات کو دوبارہ سے جانبر کیا جائے، جو بائڈن

بائڈن نے یورپی یونین سربراہی اجلاس کے  دائرہ  عمل میں  ایک ویبینار اجلاس میں شرکت کی

1608919
امریکہ ۔ یورپی یونین باہمی تعلقات کو دوبارہ سے جانبر کیا جائے، جو بائڈن

امریکی صدر جو بائڈن نے یورپی یونین کے سربراہان  کو امریکہ۔ یورپی یونین تعلقات کو دوبارہ سے جانبر کیے جانے کا پیغام دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس سے جایر کردہ اعلامیہ  میں واضح کیا  گیا ہے کہ بائڈن نے یورپی یونین سربراہی اجلاس کے  دائرہ  عمل میں  ایک ویبینار اجلاس میں شرکت کی۔

یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کے حکومتی و مملکتی سربراہان  کے شریک ہونے والے اجلاس کی  یورپی یونین کونسل کے صدر چارلس مشل کی جانب سے  صدارت  کے فرائض ادا  کرنے کی وضاحت کرنے والے اعلامیہ  کے مطابق صدر بائڈن نے اس دوران یورپی یونین  اور امریکہ کے باہمی تعلقات کو از سر نو جانبر  کیے جانے  کے حوالے سے اپنی وابستگی کا ایک بار پھر اظہار کیا ہے۔

بائڈ  ن  نے ایک طاقتور یورپی یونین کے  امریکی مفاد میں ہونے  پر زور دیتے ہوئے  مشترکہ جمہوری اقدار، دنیا کی  عظیم ترین  تجارتی و سرمایہ کاری شراکت داری کی اہمیت   کو بیان کیا۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکی صدر نے کورونا وائرس کے خلاف جدوجد، موسمی تغیرات کے خطرات پر  غور کیے جانے ، اقتصادی روابط کو گہرائی دینے،  آٹو کریسی سے ہٹ کر ڈیموکریسی  کا زیادہ نمایاں ہونے  جیسے معاملات میں قریبی تعاون کی اپیل کی ہے۔

بائڈن نے چین اور روس سمیت مشترکہ  خارجہ پالیسی مفادات کے معاملے میں مل جل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ، علاوہ ازیں ترکی، جنوبی قفقاز، مشرقی  یورپ اور مغربی  بلقانی  علاقے کے معاملے میں یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان روابط کو جاری رکھنے کی ضرورت کا بھی اعادہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں