یورپی یونین کی روس پر پابندیاں غیر اصولی اور بیہودہ ہیں، روسی دفتر خارجہ

مایوسی کا باعث بننے والے اس فیصلے نے یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے

1588894
یورپی یونین کی روس پر پابندیاں غیر اصولی اور بیہودہ ہیں، روسی دفتر خارجہ

روس  نے  یورپی یونین کے وزرا خارجہ کی طرف سے روسی مخالف لیڈر الیکسی نوالنی کو سزائے قید دیے جانے پر روس پر پابندیوں کے فیصلے پر رد عمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

روسی دفترِ خارجہ نے اس موضوع کے حوالے سے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ ’’یہ بیہودہ  بہانوں‘‘ کے ساتھ لیا گیا ایک فیصلہ ہے۔  مایوسی کا باعث بننے والے اس فیصلے نے یورپی یونین اور روس کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچایا ہے۔

پابندیوں  کا فیصلہ ایک غلط اقدام  ہے اور نوالنی کو رہا کرنے کی اپیلیں ’’غیر قانونی اور  احمقانہ ہیں۔‘‘

وزارت نے یہ بھی وا ضح کیا ہے کہ روسی شہری، اقتصادی جرائم  کے جواز میں روسی عدالتوں کی جانب سے قصور وار ٹہرایا گیا ہے، یورپی یونین کا خارجہ سیاست میں الٹی میٹم ، دباؤ اور پابندیوں کی  طرح کی ناجائز  پالیسیوں  پر مبنی ہے، یہ ادارہ عالمی سطح پر واحدانہ طور پر کاروائیاں کرتے ہوئے قطبی کردار کا مالک بننے کے درپے ہے، تا ہم  اس نے یہ حقیقت فراموش کر دی ہے کہ یہ محض دوسرے ممالک کے اندرونی  معاملات میں دخل اندازی نہ کرنے اور اور عالمی قوانین  کے دائرہ کار میں ہی ممکن بن سکتا ہے۔

 



متعللقہ خبریں