فری فائر۔2020 ترک مسلح افواج کا ایک نیا ہتھیار

ترک مسلح افواج  نے فری فائر 2020  کے ذریعے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

 فری فائر۔2020 مشقوں کا آغاز ترک وزیر دفاع خلوصی آقار، ترک مسلح افواج کے سربراہ جنرل یشار گولیر اور دیگر اعلی فوجی حکام  کی شرکت سے انقرہ کے قریب ایک فوجی تربیتی مرکز میں ہوا۔

ان مشقوں میں ترک مسلح افواج کی آتشیں طاقت کا بھرپور  مظاہرہ کیا گیا جس میں  ترک بری،بحری اور فضائی قوتوں کے 1096اہلکار شامل تھے۔

 یہ  نظام  ترک مسلح افواج میں نیا شامل  کیا گیا ہے کہ جس نے 37 مختلف آتشیں اسلحہ نظاموں کو کامیابی سے تباہ کیا۔


ٹیگز: ترکی , فوج