ترک فتوحات کی داستانوں کا نمونہ "قزل الما" کا مقبول ترانہ

 ترک صدارتی شعبہ اطلاعات نے  فتح ملازگرت کے949 ویں  سال کی مناسبت سے "قزل الما " ترانے  کا ایک ویڈیو کلپ تیار کیا ہے۔

 مشیر اطلاعات  فخر الدین آلتون نے   اس ویڈیو کے بارے میں  کہا ہے کہ  ہمارے لیے قزل الما کا مطلب ایک مستحکم  اور پر وقات ترکی ہے ملازگرت سے 15 جولائی 2016 تک ترک قوم نے جو داستانیں رقم کی ہیں قزل الما  وہ قد آور چنار کا درخت ہے جس کے تلے  جبل طارق  سے حجاز حتی بلقان اور ایشیا تک کے وسیع و عریض خطے کے تمام مظلوموں کو سایہ نصیب ہوا تھا ۔

 قزل الما ترانے کا یہ ویڈیو کلپ سن 1071  فتح ملازگرت سے  دولت عثمانیہ کے قیام تک ،فتح استنبول سے فتح چناق قلعہ اور جنگ آزادی  حتی 15 جولائی سن 2016 سے آج تک اسی  جذبے اور احساس  کی ترجمانی کرتا ہے۔

 اس کلپ میں صدر ایردوان کی جانب سے قراٹ کردہ سورہ فتح کی ابتدائی آیتوں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔