دوران عید آپریشنز میں 1177 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

"کالکان-19" آپریشنز موبائل مائیگریشن پوائنٹ گاڑیوں کے ذریعے تارکین وطن کی اسمگلنگ کے منتظمین اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کیے گئے

2127127
دوران عید آپریشنز میں 1177 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے

داخلہ امور کے وزیر علی یرلی قایا نے اعلان کیا کہ "کالکان-19" آپریشنز میں 1177 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے۔

ے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں، وزیر یرلی قایا نے بتایا  کہ "کالکان-19" آپریشنز موبائل مائیگریشن پوائنٹ گاڑیوں کے ذریعے تارکین وطن کی اسمگلنگ کے منتظمین اور غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کیے گئے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ عید الفطر کی چھٹیوں کے پہلے پانچ دنوں میں (6-7-8-9-10 اپریل 2024) کی گئی کارروائیوں میں 1177 غیر قانونی تارکین وطن پکڑے گئے، وزیر نے  بتایا کہ ان تارکین وطن کو صوبائی ڈائریکٹوریٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے اور امیگریشن انتظامیہ اور ملک بدری کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ  یہ کارروائیاں بلاتعطل جاری رہیں گی،ہم  تارکین وطن کے اسمگلروں کو کبھی موقع نہیں دیں گے جو ترکیہ کو غیر قانونی نقل مکانی اور ٹرانزٹ روٹ کا نشانہ بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں