ترکیہ: وزیر دفاع عراقی سرحد کے دورے پر

وزیر دفاع یاشار گلیر نے نائب وزیر دفاع کے ہمراہ ضلع شرناک کا دورہ کیا ہے: ترکیہ وزارت دفاع

2114913
ترکیہ: وزیر دفاع عراقی سرحد کے دورے پر

ترکیہ کے وزیر دفاع یاشار گلیر نے ملک کی عراقی سرحد کا دورہ کیا ہے۔

ترکیہ وزارت دفاع نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وزیر دفاع گلیر نے نائب وزیر دفاع  'شعاعے آلپ آئے' کے ہمراہ ضلع شرناک کا دورہ کیا ہے۔

شرافت الدین ہوائی اڈّے پر استقبال کے لئے آئے افراد سے ملاقات کے بعد وزیر دفاع یاشار گلیر بذریعہ ہیلی کاپٹر  23 ویں پیادہ بریگیڈ ہیڈکوارٹر پہنچے اور فیلڈ کا جائزہ لیا ہے۔

انہوں نے عراق کے شمال میں جاری آپریشنوں کی تازہ صورتحال پر بریفنگ لی اور علاقے میں متوقع کاروائیوں کے بارے میں ہدایات دی ہیں۔



متعللقہ خبریں