بحیرہ اسود  میں راہداری منصوبہ طے نہ کیا جاتا تو ہزاروں لوگ بھوک سے مر جاتے، ترک صدر

صدر نے استنبول میں"زراعت میں پائیدار زراعت اور برانڈنگ" کے عنوان پر  منعقدہ زراعت  بینک ایگریکلچرل ایکو سسٹم میٹنگ سے خطاب کیا

2140975
بحیرہ اسود  میں راہداری منصوبہ طے نہ کیا جاتا تو ہزاروں لوگ بھوک سے مر جاتے، ترک صدر

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا، "اگر بحیرہ اسود  میں راہداری منصوبہ طے نہ کیا جاتا  تو خاص طور پر افریقی ممالک سمیت  کئی ممالک میں قحط پڑجاتا ۔"

صدر نے استنبول میں"زراعت میں پائیدار زراعت اور برانڈنگ" کے عنوان پر  منعقدہ زراعت  بینک ایگریکلچرل ایکو سسٹم میٹنگ سے خطاب کیا ۔

ایردوان نے کہا، "موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کے ساتھ، آبی وسائل اور بیسن تنازعات کی سرحدوں میں تبدیل ہو رہے ہیں۔ آبی وسائل کے حوالے سے اختلافات ایشیا، امریکہ، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں بہت سے تناؤ کو جنم دیتے ہیں۔ کورونا وبا اور روس میں -یوکرائن کی جنگ، تمام ممالک کی خوراک کی ترسیل کی سیکیورٹی  کے لیے کتنی جانفشانی سے جنگ لڑی ، ہم اسے  نہیں بھولے ۔

اگر یہ بحیرہ اسود کا اقدام نہ ہوتا، جو ترکی کی کوششوں سے عمل میں لایا گیا تھا، تو بہت سی جگہوں پر، خاص طور پر افریقی ممالک میں قحط پڑ جاتا۔ بھوک کے خطرے  سے دوچار ہزار وں لوگ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ۔ ہم اس سے لاتعلق نہیں رہ سکتے تھے  اور اللہ کا شکر ہے کہ ہم نے ایسا نہیں کیا۔ "ہم نے اپنی آبناوّں  سے کل 33 ملین ٹن اناج کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنا کر صورتحال کو قابو سے باہر ہونے کا سد باب کیا۔"

 



متعللقہ خبریں