ترکیہ کے ملّی محارب طیارے 'قان' کی پہلی کامیاب پرواز

اس کامیابی  کے ساتھ ترکیہ، ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے

2105181
ترکیہ کے ملّی محارب طیارے 'قان' کی پہلی کامیاب پرواز

ترکیہ کے ملّی محارب طیارے 'قان' نے آج پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ترکیہ فضائی و خلائی صنعت TUSAŞ کے اہم ترین ٹیکنالوجی منصوبوں میں شامل 'قان' محارب طیارے  نے تمام تجرباتی پروازیں مکمل کرنے کے بعد آج پہلی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی ہے۔

ڈبل موٹر، پلٹ جھپٹ اور راڈار سےچھُپنے کی اعلیٰ صلاحیت، باڈی میں اسلحہ اٹھانے اور برقی حرب قابلیت قان کی نمایاں خصوصیات ہیں۔

اس کامیابی  کے ساتھ ترکیہ، ففتھ جنریشن طیارہ بنانے والے ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

ملّی محارب طیارہ قان فضاء سے فضائی اور فضاء سے زمینی اہداف کے خلاف اسڑیٹجک  محاربے کے امکانات فراہم کرے گا۔

قان، بلند فضائی  محاربہ مسافت اور سُپر سونک رفتار میں حساس اور پوائنٹ فائرنگ کی صلاحیت کے ساتھ منفرد مقام رکھتا ہے۔



متعللقہ خبریں