ترکیہ: ہم لیبیا کو منقسم شکل میں نہیں دیکھنا چاہتے

ترکیہ، لیبیا میں کسی جھڑپ کی تکرار کا خواہاں نہیں ہے۔ ہم لیبیا کے مسائل کے مذاکراتی حل کے خواہش مند ہیں: وزیر خارجہ خاقان فیدان

2098466
ترکیہ: ہم لیبیا کو منقسم شکل میں نہیں دیکھنا چاہتے

ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا ہے کہ ترکیہ جلد ہی لیبیا کے شہر بن غازی میں قونصل خانہ کھول رہا ہے۔

وزیر خارجہ فیدان نے دورہ مالٹا کے دوران وزارت اعظمیٰ پیلس 'آوبرگ ڈی کیسل' میں وزیر خارجہ، یورپی امور کے ذمہ دارا ور وزیر تجارت 'ایان بورگ' کے ساتھ دو طرفہ اور بین الوفود مذاکرات کئے ہیں۔

مذاکرات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے دورہ مالٹا کے بعد لیبیا جانے کا ذکر کیا اور کہا ہے کہ "طرابلس میں ہم لیبیا قومی اتحادی حکومت کے وزیر اعظم ،اعلیٰ حکومتی کونسل کے وفد اور اراکینِ حکومت کے ساتھ ملاقات کریں گے"۔

فیدان نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ہم ترکیہ کی لیبیا کے لئے اختیار کردہ تعمیری پالیسی کے بارے میں بات کریں گے ۔ ترکیہ، لیبیا میں کسی جھڑپ کی تکرار کا خواہاں نہیں ہے۔ ہم لیبیا کے مسائل کے مذاکراتی حل کے خواہش مند ہیں"۔

وزیر خارجہ فیدان نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کو مشرق اور مغرب کی شکل میں دو حصّوں  میں منقسم بھی نہیں دیکھنا چاہتے۔ ہمارے خیال میں اس تقسیم کو ایک معیّنہ مرحلے میں، مذاکرات کے ذریعے اور تمام فریقین کی رضامندی کے ساتھ پُر امن طریقے سے حل کیا جانا ضروری ہے۔ ہم اس پہلو پر کام کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

انہوں نے کہا ہے کہ لیبیا کے مشرقی حصّے کے ساتھ بھی ترکیہ کے تعلقات مستقل فروغ پا رہے ہیں۔ ہم وہاں کے کرداروں کے ساتھ بھی مشترکہ کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم نے بن غازی میں اپنے قونصل خانے کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ قونصل خانہ جلد ہی کھُل جائے گا۔ ہماری فرموں نے علاقے میں دوبارہ  کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری طرف لیبیا میں تعمیری کردار ادا کرنے کی طرف مائل کرنے کے لئے ہم خواہ مصر ہو خواہ متحدہ عرب امارات اپنے تمام علاقائی دوستوں کے ساتھ کوششیں  کر رہے ہیں"۔



متعللقہ خبریں