صدر رجب طیب ایردوان اور جارجیا کے وزیراعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں موجود  جارجیا کے وزیر اعظم Irakli Kobakhidze سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا

2140695
صدر رجب طیب ایردوان  اور  جارجیا کے وزیراعظم کی مشترکہ پریس کانفرنس

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ باکو-تبلیسی-قارس ریلوے کو پوری صلاحیت کے ساتھ دوبارہ فعال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

صدر ایردوان نے  ان خیالات کا اظہار  سرکاری دورے پر دارالحکومت انقرہ میں موجود  جارجیا کے وزیر اعظم Irakli Kobakhidze سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب  کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے ہی 10 دن بعد منائی جانے والی ہ جارجیا کے عوام کے یوم آزادی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

 ایردوان نے کہا کہ مہمان وزیر اعظم کے ساتھ دو دوستانہ ہمسایوں اور اسٹریٹجک شراکت داروں کی حیثیت سے اہم مذاکرات ہوئے ہیں۔

ایردوان نے کہا کہ ان کا مقصد نئے دور میں دوطرفہ تجارتی حجم کو 5 بلین ڈالر تک پہنچانا ہے جو گزشتہ سال 3 بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کام جاری رکھتے ہیں کہ باکو-تبلیسی-قارس ریلوے، جس نے تاریخی شاہراہ ریشم کوجانبر کیا ہے ، دوبارہ مکمل طور پر فعال ہو جائے۔

ایردوان نے کہا کہ وہ اور جارجیا کے وزیر اعظم نے ان اقدامات پر توجہ مرکوز کی جو دہشت گرد تنظیموں اور منظم جرائم کے نیٹ ورکس، خاص طور پر فیتو، اور پی کے کے  خلاف لڑائی کو مزید موثر بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ریاست دہشت گردوں اور مجرمانہ نیٹ ورکس کی مکمل طور پر تباہ کرکے ہی دم لیے گی۔

صدر نے یہ بھی یاد دلایا کہ ترکی کی قومی ٹیم یورپی فٹ بال چیمپئن شپ میں جارجیائی ٹیم کے ساتھ ایک ہی گروپ میں  ہے ۔میں اپنی ٹیموں کو پیشگی کامیابی کی خواہش کرتا ہوں۔

مہمان وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی ایردوان  سے ملاقات بڑی مثبت اور تعمیری  رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایردوان   ایک حقیقی رہنما ہیں جو ترک عوام کے مفادات کا تحفظ کرتے ہیں۔ ہم جناب صدر کی طرف سے جارجیا کے قومی مفادات کے لیے دی گئی حمایت سے بہت خوش ہیں، ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہم قفقاز  کے ممالک کے بقائے باہمی کی حمایت کرتے ہیں اور تعمیری تعاون کے لیے تیار ہیں۔



متعللقہ خبریں