وزیر خارجہ حقان  فیدان کی کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی سے ملاقات

وزارت کے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ وزیر فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں اپنے کینیڈین ہم منصب جولی سے ملاقات کی

2140293
وزیر خارجہ حقان  فیدان کی  کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی سے ملاقات

وزیر خارجہ حقان  فیدان نے گزشتہ روز کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی سے ملاقات کی ہے۔

وزارت کے ایکس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کی گئی پوسٹ میں بتایا گیا کہ وزیر فیدان نے دارالحکومت انقرہ میں اپنے کینیڈین ہم منصب جولی سے ملاقات کی۔

سفارتی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 2024 ترکیہ اور کینیڈا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 81 ویں سالگرہ کے موقع پر  ان تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور  حالیہ برسوں میں خاص طور پر آٹو موٹیو، میری ٹائم اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ  دینے پر غور کیا گیا ۔

اس ملاقاات کا مقصد  ترکیہ-کینیڈا تجارتی حجم، جو کہ تقریباً 3 بلین ڈالر ہے، کو مختصر مدت میں 5 بلین ڈالر تک بڑھانا ہے۔

کینیڈا کے ساتھ جوائنٹ اکنامک اینڈ ٹریڈ کمیٹی (JETCO) کی میٹنگ، جس میں سے پہلی میٹنگ 2019 میں استنبول میں ہوئی تھی، مستقبل میں دہرائے جانے کی امید ہے۔



متعللقہ خبریں